• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیرولینا پلسکووا اور نڈال نے ٹینس ٹائٹلز اپنے نام کرلیے

اسٹٹ گارٹ ( جنگ نیوز) کیرولینا پلسکووا نے امریکی حریف کوکو ویندےویگھے کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر سال کا پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی اسٹار نے پورشے گراں پری کے فائنل میں ایک گھنٹے اور 56 منٹ کے مقابلے میں فتح اپنے نام کی۔ کامیابی پر انہیں ٹرافی کے ساتھ سرخ رنگ کی خوبصورت کار بھی انعام میں ملی۔ دوسری جانب عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں انہوں نے یونان سے تعلق رکھنے کم عمر اسٹیفانوس سٹسیپاس کو 6-2 اور 6-1 سے مات دی۔
تازہ ترین