کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے صوبائی کابینہ کی مشاورت کے بعد ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل چمن کے عہدیداروں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق محمد عیسیٰ خان صدر ، عبدالشکور اچکزئی جنرل سیکرٹری ، ظفر شاہ سیکرٹری اطلاعات ، عبدالرحمٰن سینئر نائب صدر ، حاجی صابر نائب صدر ، ظاہر آکا نائب صدر دوم ، سمیع اللہ نائب صدر سوم ،نعمت اللہ ترابی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، صدام ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوم ، عزت اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوم ، محمد اسلم سیکرٹری اطلاعات ، بلال احمد ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات دوم ، نواز فنانس سیکرٹری ، نجیب اللہ رابطہ سیکرٹری ، سلیم خان ریکارڈ سیکرٹری اور نصیراحمد سوری ممبر میڈیا سیل ہوں گے ۔