• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخ ر شید کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ر شید احمد نے مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر تنقید پاکستان پر حملہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اداروں میں کوئی تصادم نہیں شخصی آمریت کو اب جانا ہوگا۔

اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سونامی پلس جلسے نے شریف برادران کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

تازہ ترین