• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا اجلاس‘ بلاول بھٹو کے دورہ کوئٹہ اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

کوئٹہ(پ ر)پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنمائوں اور جیالوں کا اجلاس میر اسماعیل ساتکزئی کی زیرصدارت پارٹی کے رابطہ آفس میں ہوا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے استقبال، جلسہ عام میں بھرپور شرکت اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے جاری عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے کے لئے عملی اقدامات کو حتمی شکل بھی دی گئی۔ کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا اعلان دو مئی کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ رہنما حاجی اشرف کاکڑ نے کہا کہ موجودہ گمبھیر حالات میں ملک و قوم کو ایک اور بھٹو کی ضرورت ہے جو اپنے سیاسی تدبر اور سیاسی بصیرت جو حقیقی قیادت کا خاصا ہوا کرتا ہے کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کو درپیش مشکلات و مصائب سے نکالنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ قربانیوں سے رقم پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے استحکام پاکستان کے جاری سفر کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے قومی امنگوں کے عین مطابق ملک کو بے لوث قیادت فراہم کی آج بلاول بھٹو اپنے اسی سیاسی ورثے کی حفاظت کے لئے میدان عمل میں ہیں۔
تازہ ترین