• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور عالم دین مولانا مشرف علی تھانوی انتقال کرگئے

لاہور(نمائندہ جنگ) نامور عالم دین اور دارالعلوم اسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے مہتمم مولانا مشرف علی تھانوی مدینہ منورہ میں اچاناک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم انتہائی متقی اور پرہیزگار انسان تھے، انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور سے دینی تعلیم حاصل کی وہ برصغیر پاک و ہند کی نامور علمی و اصلاحی شخصیت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کے نواسہ ، مفتی جمیل احمد تھانوی کے بڑے بھائی تھے، انہوں نے 2 بیٹے ، 9 بیٹیاں اور اہلیہ سمیت ہزاروں شاگر اور لاکھوں عقیدت مند سوگوار چھوڑے ہیں، مرحوم کو ان کی وصیت کے مطابق جنت البقیع مدینہ منورہ میں سپرخاک کیا جائے گا، مولانا مشرف علی تھانوی کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، نائب مہتم مولانا قاری ارشد عبید، حفظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن ، مولانا اکرم کاشمیری ، پروفیسر مولانا یوسف خان،مولانا سید فہیم الحسن تھانوی ، اور مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا مشرف علی تھانوی علم وعمل کے پیکر اور اسلاف کی جیتی جاگتی تصویر اور حانقاہ سلسلہ اشرفیہ کے روشن چراغ تھے۔
تازہ ترین