کوئٹہ (این این آئی) ضلع کوئٹہ کی حدود میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ کر کے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے لئے مطابق ضلع کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ کر نے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اورمنہ چھپا نے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔پابندی کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہوگا ۔