لاہور (نمائندہ جنگ) جمعیت علما پاکستان کے صدر اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما پیر اعجاز ہاشمی سے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ان کی رہائشگاہ گارڈن ٹاون جا کر عیادت کی۔ ان کے ہمراہ امیرالعظیم بھی تھے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے ٹیلیفون پر عیادت کی۔