• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا مشرف علی تھانوی کے انتقال سے عالم اسلام جید عالم دین سے محروم ہوگیا،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(نمائندہ جنگ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیر میاں رضوان نفیس، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری عبدالعزیز، مبلغ لاہرو مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود نے مولانا اشرف علی تھانوی کے نواسے، مولانا مفتی جمیل احمد تھانوی کے صاحبزادے ڈاکٹر عبدالحئی عارفی کے خلیفہ مجاز مولانا مشرف علی تھانوی کے انتقال پر ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا مشرف علی تھانوی عظیم علمی وعملی خاندان کے چشم وچراغ تھے۔ ان کی وفات سے عالم اسلام ایک جید عالم دین اورعلم وعمل کے پیکر سے محروم ہوگیا۔
تازہ ترین