• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ میں صائمہ جروار سے زیادتی وقتل، حلیم عادل کی اہلخانہ کو انصاف دلانے کی یقین دہانی

کراچی /لاڑکانہ(جنگ نیوز)لاڑکانہ میں صائمہ جروار سے زیادتی وقتل، حلیم عادل نے اہلخانہ سے ملاقات کرنے انہیں انصاف دلانے کی یقین دہانی کروادی، لاڑکانہ میں معصوم بچی صائمہ جروار کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دردناک واقعے پر ورثا سراپا احتجاج ہیںجبکہ پولیس اور سندھ حکومت اہلخانہ کو انصاف دلانے میں مکمل ناکام ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں وفد کو لاڑکانہ صائمہ جروار کے گھر جانے کی ہدایات کی جس پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ آج لاڑکانہ میں صائمہ جروار کے گھر پہنچے اور والد نسیم جروار و دیگر سے اظہار تعزیت کی اور انصا ف دلانے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر صائمہ جروار کے ورثا نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ہماری بچی کا کیس خراب کرنے کے لئے غلط رپورٹ دی اورپی پی نے دو لاکھ روپے بھیجے تھے اور کہا گیا تھا کہ آپ احتجاج مت کریں ہم جلد ملزمان گرفتار کرینگے، رقم ہم نے واپس کردی ، ہمیں انصاف چاہیے ہماری معصوم بے گناہ بچی سے زیادتی ہوئی اور قتل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین