• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب آف بہالپور کی بہاولپور صوبہ بنانےکی ڈیڈلائن

نواب آف بہالپور کی بہاولپور صوبہ بنانےکی ڈیڈلائن

نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے موجودہ حکومت کو بہاولپورصوبہ بنانےکی ڈیڈ لائن دے دی ۔

اُن کا کہنا ہے کہ حکومتی مدت ختم ہونےسے قبل بہاولپورصوبہ بحال کیا جائے ورنہ عوامی مزاحمتی تحریک چلائیں گے۔

نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی نےمسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ اور فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کے ہمراہ مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

نواب صلاح الدین عباسی کا کہنا تھا کہ اگر بہاولپورصوبہ بحال نہ کیا گیا تو گیارہ مئی سے صوبہ بحالی کے حق میں جلوس نکالیں گے ، بہاولپور صوبے کی بحالی تین دن میں ممکن ہے۔

فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کاکہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے تمام وعدوں کے باوجود صوبے کی بحالی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا، بہاولپور کے عوام کا آئینی ،قانونی اور تاریخی حق ہے کہ انکا صوبہ بحال کیا جائے۔

مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں2018ء کی الیکشن مہم نہیں، بحالی صوبہ تحریک چلے گی۔

تازہ ترین