• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور صوبہ بحال نہ ہوا تو مزاحمتی تحریک شروع کرینگے،نواب صلاح الدین عباسی

لاہور (آئی این پی) بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ اور امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے سابق صوبہ بہاولپور کی بحالی کیلئے ڈیڈ لائن دے دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے صوبہ بحال کیا جائے ورنہ مزاحمتی تحریک شروع کی جائیگی جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے اس مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے صوبہ بحالی کی تحریک کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس مقصد کیلئے 30 مئی کے بعد مہم شروع کی جائے گی۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر و سینیٹر محمد علی درانی، جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر، مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال اور پرنس بہاول عباس عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
تازہ ترین