لاہور(خبر نگار) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے کوئٹہ میں شہداءکے ورثاءکے مطالبات کی منظور ی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کے محب وطن پاکستانیوں کی استقامت اور ملت کے شہدا کا خون رنگ لایا ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بےگناہ اور مظلوم خون کبھی ضائع نہیں ہوتا۔مرکزی صدر نے کہا جو قومیں مظلومانہ جدوجہد کرتی ہیں وہی کامیاب ٹھہرتے ہیں۔ کوئٹہ میں کامیاب دھرنے سے ملت تشیع پاکستان نے ایک بار پھر دنیا بھر کو یہ پیغام دیاہے کہ پرامن اور مظلومانہ جدوجہد کا راستہ اپنائیں گے تو انہیں کامیابی نصیب ہوگی۔ مرکزی صدر انصر مہدی نے کہا کوئٹہ کے شہداءکے ورثاءنے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اصل طاقت ظلم میں نہیں مظلومیت میں ہے