سکھر (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے جاری امتحانات میں گیارہویں جماعت کے اردو اور بارہویں جماعت کے ریاضی کے مضمون میں تعلیمی بورڈ کی جانب سے قائم کردہ چیکنگ ٹیموں نے چاروں اضلاع گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہروفیروز میں کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 99 امیدواروں کو پکڑ کر ان کے خلاف کاپی کیس بنائے۔ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کے مطابق بورڈ انتظامیہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گھوٹکی میں 10، خیرپور میں 44، نوشہروفیروز میں 15اور سکھر میں 29امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے جبکہ ایک امیدوار کو کاپی تبدیل کرتے ہوئے پکڑ کر ان کے خلاف کاپی کیس بنائے۔