• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،گیسٹرو سے متاثرہ 50سے زائد بچوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا

سکھر (بیورو رپورٹ) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو کا مرض بھی وبائی صورت اختیار کرگیا، ضلع کے مختلف علاقوں سے چند گھنٹوں کے دوران 50سے زائد بچوں کو سول اسپتال سکھر میں لایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کی آمد کے باعث اسپتال میں بیڈز کم پڑ گئے، ایک بیڈز پر 3-3بچوں کو لٹا کر علاج کیا جارہا ہے۔ سکھر و گرد و نواح کے علاقوں میں پڑنے والی شدید گرمی نے لوگوں کو مشکلات سے دوچار کردیاہے اورگرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گیسٹرو کے مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے، اس مرض سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔
تازہ ترین