• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کبڈی میچ کرانے کا اعلان

بارسلونا(شفقت علی رضا) چیئرمین بارسلونا کبڈی کلب سپینچوہدری اشفاق احمد ملہی نے بارسلونا میں پاکستان اور انڈیا کی کبڈی ٹیموں کے مابین مقابلے کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اشفاق ملہی نے یہ اعلان فخر کمیونٹی سپین چوہدری امتیاز لوراں چیئرمین مسلم لیگ ق سپین کے دفتر آمد پر کیا۔ میٹنگ میں اعلان کیا گیا کہ اگست 2018 میں بارسلونا میں کبڈی میچ کا انعقاد ہو گا جس میں یورپ بھر کی سینئر ٹیمیں بھرپور انداز میں حصہ لیں گی، ان مقابلوں میں ایک میچ پاکستان اور انڈیا کا تمانچے دار کبڈی مقابلہ ہوگا۔ چوہدری اشفاق ملہی نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم کبڈی کے فروغ کے لئے جو کوششیں کر چکے ہین وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بارسلونا میں کبڈی ٹورنامنٹس میں ہم نے معروف گلوکار ابرار الحق، شازیہ خشک اورسائیں ظہورجیسے بہت سے انٹرنیشنل فنکاروں کو سپین میں دعوت دی اور اب 2018 کبڈی میچ میلہ میں بھی پاکستان سے نامور گلوکار کو بارسلونا آنے کی دعوت دیں گے اور اس بار بھی ہمارا کبڈی میچ ہمیشہ کی طرح یادگار ہوگا۔ انہون نے کہا کہ کبڈی ہمارا ثقافتی اور روایتیکھیل ہے اور ہم یورپ بھر میں اس کے فروغ کے لئے کوشش کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر چوہدری امتیاز لوراں نے کہا کہ چوہدری سیلم لنگڑیال. چوہدری کلیم الدین وڑائچ، محمد امجد چوہدری، اور دوسرے احباب اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں ہمارے ساتھ ہونگے اور ہم اس مثبت اور صحت مندانہ کھیل کو یورپ کے میدانوں میں آباد رکھیں گے۔
تازہ ترین