• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان ملک کےدورہ ویانا سے پارٹی کو تقویت ملی، ندیم خان

ویانا(نمائندہ جنگ)پی پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین پی پی پی اوورسیز کے صدر سینیٹر رحمان ملک کے دورہ ویانا سے پارٹی کو نئی تقویت ملی ہے اور پارٹی کارکن میں خوشی کا لہر دوڑگی ہے ۔یہ بات پی پی پی آسٹریا کے صدرندیم خان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی آسٹریا کو رحمان ملک نے نئی ڈائریکشن دی ہے جس میں پی پی پی کلچر ونگ اور یوتھ ونگ کی بنیاد ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پی پی پی کے کسی مرکزی رہنما نے آسٹریا پی پی پی کے اجلاس کی صدارت کی جس سے پارٹی عہدیداران میںاور کارکن میں نیا ولولہ نظر آرہا ہے جس پر پاکستان پیپلزپارٹی آسٹریا رحمان ملک کا بے حد مشکور ہیں اور ہم اُمید رکھتے ہیں کہ اسی طرح سینئر قیادت یورپ کا دورہ کرتی رہے گی اور رحمان ملک کی طرح کارکنوں سے رابطہ اور ملاقات کرتی رہے گی ۔
تازہ ترین