پشاور(خصوصی نامہ نگار)حسیب خواجہ اور شایان ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاوکے تعاون سے جاری ٹورنامنٹ کی بوائز سینئر کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں حسیب خواجہ نے شرجیل کو تین ایک جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شایان نے ابصار علی کو ایک سخت مقابلے کے بعد تین دو سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل آج کھیلا جائے گا پی ایس بی کوچنگ سنٹر کے ڈائریکٹر ممتاز ندیم ، ڈسٹرکٹ کونسلر عدنان ممریز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ اور خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ خان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔