کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ اور کچلاک میں ٹریفک حادثات میں چار خواتین ایک بچے سمیت سات افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق سریاب روڈ کا رہائشی منیر احمد گزشتہ روز اپنی بیوی اور چار سالہ بچے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نیوسریاب جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہو گئے جبکہ قمبرانی روڈ پر ایک تیز رفتار رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار تین خواتین زخمی ہو گئی جبکہ کچلاک میں موٹرسائیکل سوار کھڑی گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا۔