• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کےنگران وزیراعلیٰ کیلئے 5نام پیش، پرویز خٹک اور لطف الرحمان ملاقات

پشاور( گلزار محمد خان) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے مابین صوبہ میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے ملاقات ہوئی ہے جس میں صوبہ کے نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے پانچ نام پیش کردئیے گئے ہیں جن میں سابق چیف سیکرٹری غلام دستگیر، جسٹس دوست محمد، سابق سیکرٹری خزانہ صاحبزادہ سعید، سابق چیف سیکرٹری اعظم خان اور جسٹس طارق پرویز کے نام شامل ہیں تاہم قائد حزب اختلاف نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر ملاقات میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
تازہ ترین