کوئٹہ(نسیم حمید یوسفزئی ) حساس اداروں کے اعلیٰ افسران بتاکر موبائل فون پر شہریو ں سےمکمل ڈیٹا اور آکائوٹس حاصل کر کے رقم لوٹنے والا پنجاب کا گروہ سرگرم ہو گیا۔ کئی شہری لاکھ روپے سے محروم ہو گئے ۔ اداروں نے کس کو بھی موبائل فون پر اپنا اے ٹی ایم کارڈ نمبر نہ بتانے کی ہدایت کر دی جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائمز تحقیقات شروع کر دی۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے رہائشی ایک ٹیچر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ اسے موبائل فون سے کسی خاتون کی کال آئی اس نے اپنے آپ کو حساس ادارے کی افسر بتایا اور کہا کہ صاحب آپ سے بات کریں گے۔ پھر ایک شخص نے خود کو کرنل بتا کر مجھ سے میری فیملی کا مکمل ڈیٹا پوچھا ۔ پھر میرے بینک اکائونٹ کے بارے میں معلوم کرتے ہوئے مجھے سے اے ٹی ایم پر لکھے 14ہند سے پوچھے اس کے بعد فون بند ہو گیا۔