• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں شیخ رشید نااہلی فیصلہ محفوظ کیے چھ ہفتے ہوچکے

اسلام آباد (طارق بٹ )سپریم کورٹ کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق فیصلے کو محفوظ کیے چھ ہفتے کا عرصہ ہوچکا ہے جبکہ آرٹیکل 62 ون ایف تشریح فیصلے میں دو ماہ لگے،ادھر شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ فیصلے کو اگر مگر کے بغیر قبول کرینگے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل )کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق ایک درخواست پرسپریم کورٹ کو فیصلہ محفوظ کیے چھ ہفتے کا عرصہ گزر چکا ہے ،20 مارچ کو ایک بنچ نے بعد میں سنانے کیلئے فیصلہ محفوظ کیا تھا ،آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہل شخص کی نااہلی کیلئے مدت کاکی تشریح سے متعلق محفوظ فیصلہ سنانے میں 2 ماہ لگے تھے۔شیخ رشید کی قومی اسمبلی کے رکن کیلئے اہلیت کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما شکیل اعوان نے چیلنج کیاتھا جنہیں سال 2013 کے الیکشن میں ان سے شکست ہوئی تھی ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اگر مگر یا کسی شور کے بغیر ہی فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرینگے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے کیس میں ان کی پارٹی نے بھی اسی طرح کا اعلان کیاتھا لیکن جب فیصلہ آیا تو تحفظات سامنے آئے ۔
تازہ ترین