• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ،صائمہ جروارکے قتل میں ملوث دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) گیارہ روز قبل لاڑکانہ کی ایوب کالونی سے نو سالہ بچی صائمہ جروار کو درندگی کے بعد قتل کرنے میں ملوث دونوں ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔لاڑکانہ پولیس نے گزشتہ روز ایوب کالونی سے ہی دو ملزمان وقار مغل اور عابد شیخ کو تفصیلی تفتیش کے بعد گرفتار کرکے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سخت سیکیورٹی میں سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق صائمہ قتل کیس میں ایک سو سے زائد افراد سے تفتیش کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔
تازہ ترین