لاہور (نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہار نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے پاکستان صوبہ بہاولپور کی بحالی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے صوبہ بہاولپور کی بحالی کی جو تاریخ دی ہے اس کی پرزور حمایت کرتے ہیں ۔ صوبہ بہاولپور کی عدم بحالی ایک سازش تھی ۔