• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی قبضہ گروپ کو راولپنڈی کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے،شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان کی قیادت میں وفد نے لال حویلی میں ملاقات کی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کینٹ کے عہدیدار مبشر چوہدری، معراج نیر، جمال ناصر، حمزہ جاوید، محمد علی، احتشام خان، طاہر مصطفوی، محمد عثمان اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے ۔وفد نے شیخ رشید احمد کوبطور مہمان خصوصی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام راولپنڈی میں ہونے والی’’ پیغمبر امنؐ‘‘ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئےشیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا دل راولپنڈی کی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ہم نے ہمیشہ اصولوں اور خدمت کی سیاست کی ہے، کسی قبضہ گروپ کو راولپنڈی شہر کے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے۔
تازہ ترین