لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی باکسنگ اتھارٹیز نے سابق انگلش فٹبالر ریو فرڈیننڈ کو پروفیشنل لاسنس دینے سے انکار کردیا، انہوں نے اس فیصلے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ہفتے میں5.4مرتبہ سخت ٹریننگ کرتا اور بطور پروفیشنل باکسر کورٹ میں اترنے کو تیار تھا، مجھے برٹش باکسنگ اتھارٹیز کے فیصلے سے مایوسی ہوئی جن کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ مجھے لائسنس جاری نہیں کرسکتے۔