کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں عام انتخابات ملتوی کرانےکے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل شفاف نہیں تھا۔ منصفانہ مردم شماری نہ ہونے کے باعث حکومتی ڈھانچہ ہی غیر منصفانہ ہو جاتا ہے۔ عام انتخابات اور حکومت سازی کا عمل مردم شماری سے مشروط ہے۔ قومی مالیاتی کمیشن بھی ابادی کے لحاظ سے صوبوں میں وسائل تقسیم کرتا ہے۔ عدالت کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ مردم شماری کے عمل کو منصفانہ بنانے کے کئے احکامات دے۔ عدالت سے استدعا ہے جب تک مردم شماری کا عمل شفاف نہیں ہوتا عام انتخابات کو روکا جائے۔