پشاور (مانٹیرنگ ڈیسک ) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے ارکین اسمبلی کی جانب سے خط میں وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی درخواست پس پشت ڈال دی ہے۔ کہتے ہیں ایسے شواہد نہیں کہ پرویز خٹک اکثریت کھو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان گورنر ہاوس کا کہنا ہے کہ گورنر کے پاس ایسے شواہد نہیں کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اکثریت کھو چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق جب گونر کو جب پتہ چلا کہ پرویز خٹک اکثریت کے نمائندے نہیں تب اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔ ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق گورنر نے آئینی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے، اگر اراکین اسمبلی وزیراعلی کے خلاف تحریک لانا چاہتے ہیں تو اسمبلی میں لائیں۔ اراکین نے خط میں گورنر کو وزیر اعلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی درخواست کی تھی۔