حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر منظوراحمد پہنورکی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت 20ویں گریڈ میں کام کررہاہے اس کی ریٹائرڈمنٹ میں2ماہ بچے ہیں وہ طویل عرصہ سے اگلے گریڈ میں ترقی یا اس عہدہ کے ٹائم اسکیل کامنتظر ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نہ تو اسے ترقی دے رہی ہے اورنہ ہی ٹائم اسکیل درخواست گذار نے استدعا کی کہ اسے گریڈ 21پرترقی دینے یا اس عہدہ کا ٹائم اسکیل دینے کاحکم دیا جائے۔