• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دہشتگردی کا شکار6افراد کی اوکاڑہ میں تدفین کر دی گئی

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)بلوچستان کے علاقہ خاران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اوکاڑہ کے 6افراد کی تدفین کر دی گئی۔4افراد محمد شہزاد ،محمد وقاص،فخر رفیق اور مظہر فرید کی نماز جنازہ قصبہ49ٹو ایل میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ حسن اسد علوی ،نمبردار حاجی محمد امین سمیت علاقہ کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔قصبہ ککری والا میں 2بھائیوں امانت علی اور محمد جاوید کوبھی نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔قبل ازیں خاران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 6افراد کی میتیں ایمبو لینس کے ذریعے سڑک کے راستے کئی گھنٹوں کا سفر طے کرنے کے بعد اوکاڑہ پہنچائی گئیں ۔شام6بج کر 24منٹ پر ایدھی فاؤنڈیشن کی3ایمبولینسوں میں 6افراد کی میتیں اوکاڑہ پہنچیں۔4افراد محمد شہزاد،محمد وقاص،فخر رفیق اور مظہر فرید کی لاشیں جب قصبہ49ٹو ایل اڈہ پہنچیں تو ان کے ورثاء ،عزیز و اقارب اور دیہاتیوں نے ایمولینسز کو روک کر احتجاج شروع کر دیا اور ہ دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔اس احتجاج کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے دیپالپور اوکاڑہ روڈ تھوڑی دیر کیلئےبند ہو گئی۔تمام مقتولین کے ورثاء نے کہا کہ ان کے لڑکوں کو ٹھیکیدار بہاولپور،کراچی ،لاہور اور بہاولنگر کا کہہ کر لے گیا ۔ٹھیکیدار خود سہون شریف میں میلہ دیکھنے چلا گیا جبکہ ان کے بچوں کو دہشت گردوں نے قتل کر دیا۔ادھر اوکاڑہ سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج نے سول ریسٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹیلی فون کر کے شہداء کی میتوں کی تدفین کے عمل کی نگرانی کی ہدائت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کل پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اپنے حلقہ انتخاب کے6نوجوانوں کے قتل اور ایک کے شدید زخمی ہونے پر بھرپور احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ہر مقتول کے لئے کم از کم50لاکھ روپے کی امداد کا نہ صرف اعلان کریں بلکہ اسے فوری طور پر جاری بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مقتولیں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کے لئے اوکاڑہ آئیں میں ان سے درخواست کروں گا کہ مقتولین کے بھائیوں کو سرکاری ملازمت دی جائے تاکہ ان خاندانوں کی کفالت ہو سکے۔
تازہ ترین