میڈرڈ ( جنگ نیوز )روس کی ماریہ شراپووا نے ناکامیوں کا جال توڑ دیا۔ وہ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنا میچ جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے رائونڈ آف 64 میں رومانیہ کی غیرمعروف مہائلہ بزارنسکو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ بیلا رس کی وکٹوریا آزارنکا نے بھی کامیابی اپنے نام کی ۔ انہوں نے سربیا کی الیگزینڈرا کرونچ کو کسی دقت کے بغیر زیر کیا۔ ٹاپ سیڈ رومانیہ سیمونا ہالیپ نےایکاترینا مکارووا کو فارغ کیا۔ ازبکستان کی زرینہ ڈیاس کو پیرو کی مونیکا پیوگ کے ہاتھوں ناکامی ہوئی۔ نمبر دو سیڈ کیرولین وزنیاکی نے داریا گیوریلووا کو ہرا کر عالمی نمبر ایک پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کی جانب پیشقدمی شروع کی۔