کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ینگ کونسل میر مٹھا خان مری اسٹریٹ کے عہدے داران کا ایک اجلاس زیر صدارت طارق شاہ ہوا جس میں تنظیم کے چیئرمین محمد ارشد علی،نائب صدر مرادد بلوچ، فنانس سیکرٹری حیدر شاہ، رابطہ سیکرٹری حافظ فیاض احمد، محمد سلیم ریکی، محمداسماعیل کرد، محمد اسماعیل نے شرکت کی اجلاس میں میئر کوئٹہ سے اپیل کی گئی کہ میر مٹھا خان مری اسٹریٹ میں کافی عرصے سے صفائی نہیں کروائی گئی جبکہ نالیوں کاگندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے لہذا ہمارے علاقے میں فوراً صفائی کے عملے کو بھیج کر نالیوں اورگلیوں کی مکمل صفائی کروائی جائے اہلیان علاقہ صفائی کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔