• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں خواتین کیلئے علیحدہ ہسپتال کی اشدضرورت ہے، میرعبدالحمید غلامانی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع خضدار کے سینئر رہنما میرعبدالحمید غلامانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع خضدار کی آبادی تقریباً8لاکھ نفوس پر مشتمل ہے یہاں کی خواتین گزشتہ 70سالوں سے ہسپتال سے محروم ہیں اور ہمارے منتخب نمائندگان کوخضدار کے عوام کا ووٹ عزیز ہےلہٰذا ہماری وزیراعظم پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان آرمی چیف ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلوچستان گورنر بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان وزیراعلیٰ صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان کمشنر قلات ڈویژن خضدار ڈپٹی کمشنر خضدار خضدار کے منتخب نمائندگان این جی اوز سوشل ورکرز ازخودنوٹس لیکر ضلع خضدار کی خواتین کے علاج معالجہ کا مسئلہ حل کریں تاکہ ان کا احساس محرومی ختم ہوسکے ویسے بھی ان کا بنیادی حق بھی ہے خضدار میں موجودہ وقت میں خواتین کیلئے علیحدہ ہسپتال کی اشدضرورت ہے۔
تازہ ترین