ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و ممبر منشور کمیٹی عبدالقادر شاہین اور سنیئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم نے اعلان کیا ہے کہ انتظامیہ جتنی مرضی رکاوٹیں حائل کرلے 10اور 11مئی کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میلاد گروانڈ لیہ میں ہی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، اگر انتظامیہ نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہر شہر اور گلی کوچے میں بلاول کا جلسہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے بھی ڈپٹی کمشنر لیہ سے فون پر بات کی ہے مگر وہ لیت ولعل سے کام لے رہاہے۔