• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں بارہ افسران کورمضان میں سپیشل پرائس مجسٹریٹس کے اختیارات تقویض

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے حکام سمیت بارہ افسران کورمضان المبارک میں سپیشل پرائس مجسٹریٹس کے اختیارات تقویض کردئیے ہیں۔جن کا نوٹیفکیشن ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کردیا ہے۔ضلعی حکام کی سفارش پر اے سی اشعر اقبال،اے سی عبدالماجد،اے سی یو ٹی منور حسن،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی شفقت رضا،ڈی او آرضلع کونسل کامران خان،ایم او آر میونسپل کارپوریشن گوہر شہزاد،ملک خرم ایم او آر مری،الفت شہزاد ایم او آر کلرسیداں،عمارن اختر ایم او آر ٹیکسلا،عبدالرحمن ایم او آر کہوٹہ،محمد امین ایم او آر کوٹلی ستیاں اور عمر شجاع ایم او آر گوجرخان شامل ہیں۔
تازہ ترین