• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،اے این پی کی لیڈی کونسلر رضیہ بی بی بیٹی اور بیٹے سمیت قتل

صوابی( نمائندہ جنگ) پیر تاب بانڈہ مانیری صوابی میں اے این پی کی ڈسٹرکٹ کونسل صوابی کی منتخب خاتون کونسلر رضیہ بی بی کو اپنی جواں سال بیٹی اور بیٹے سمیت نامعلوم افراد نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق محمد اسرار ولد نصیب داد نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ انھوں نے بدھ کی علی الصبح ساڑھے تین بجے گھر کے اندر فائرنگ کی آواز سنی لیکن وہ خوف کے باعث کمرے سے باہر نہ نکل سکا ۔صبح ہونے پر اس نے دوسرے کمرے میں سوئی ہوئی سوتیلی والدہ رضیہ بی بی ،اس کی بیٹی بائیس سالہ خائس اور بیس سالہ بیٹے ارباز خان عرف علی داد کو آواز دی تو اندر سے کوئی آواز نہ آئی جب دروازہ کھولا تو تینوں کی قتل شدہ لاشیں پڑی تھیں ۔وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکی ۔مقتولہ رضیہ بی بی ضلعی حکومتوں کے قیام کے دوران گذشتہ سال اے این پی کی ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر ضلع کونسل صوابی کی کونسلر منتخب ہو چکی تھی۔جب کہ اس کی شوہر نصیب دادآج کل متحدہ عرب امارات میں ملازمت کر رہے ہیں ۔ صوابی پولیس نے محمد اسرار کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کے خلاف ا یف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تینوں ماں ، بیٹی اور بیٹے کی نما ز جنازہ بدھ کی شام پیر تاب بانڈہ میں ادا کی گئی۔
تازہ ترین