• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس ، وزیرداخلہ احسن اقبال آج طلب

اسلام آباد(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر انھیں نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) پیر کوطلب کر لیاجبکہ سپریم کورٹ میں بھی وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل فل بینچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کو تنقید کا نشان بنایا،۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جبکہ پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں محمود اخترنقوی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں عدلیہ کی توہین کی، احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63-64 کے تحت نااہل قرار دیا جائے، اور احسن اقبال سے 2008-2018 تک وصول کی گی تمام مراعات اور تنخواہ واپس لی جائے۔
تازہ ترین