کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات بروقت ہونے سے جمہوریت مضبوط ہو گی، سیاسی ساکھ بچانے کے لئے الزام تراشی کی جارہی ہے، ہزاروں پشتونوں کو مارا گیا، پاکستان کی سلامتی فقط آئین کی بالادستی اور خود مختار پارلیمنٹ میں ہے اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لئے ہم نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے ہم کو طعنے دینے والے اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے الزام تراشی کر رہے ہیں اگر ملک میں جمہوریت مضبوط نہ ہوئی تو پھر اس کی تباہی وبربادی ہو گی اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ آئین وقانون کی بالادستی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں ہونگی تو ہم جمہوریت کی بالادستی اور آئین وقانون کی مضبوطی کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرینگے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ جو لوگ ملک میں جمہوری نظام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں وہ ایسی غلطی نہ کریں جن سے ان کا نقصان ہو۔