• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سیاسی ارکان کے اعزاز میں عشائیہ و تقریب

سینئر سیاسی ارکان کے اعزاز میں عشائیہ و تقریب

گزشتہ دنوںپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر نجم الدین خان نےمتحدہ عرب امارات کا نجی دورہ کیا، ان کے اعزاز میں ممتاز پختون رہنما عنایت الرحمن نے عشائیہ وتقریب کا اہتمام کیا، جس میں کے پی کے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات عطاء اللہ رفیع، عماد الدین، حاجی رحمت گل، میاں مجاہد شاہ، حاجی فیض محمد، سید عالم گیر خاں، سید محمد الیاس ، تاج محمد، وسیم جان، شاکر اللہ، ثنا اللہ، معین الدین، زمرد خان بونیری، جمیل خان اور دیگر نے شرکت کی۔ 

سینئر سیاسی ارکان کے اعزاز میں عشائیہ و تقریب

نجم الدین خان کی آمد پر عنایت الرحمن اوشرکاءنے پرتپاک استقبال کیا۔ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت مجاہد شاہ نے حاصل کی۔ عنایت الرحمن نے کہا کہ نجم الدین خان پی پی پی کے سینئر رہنما کے ساتھ سماجی ورکر بھی ہیں۔ اپنے علاقے کے لیے ان کی بے پناہ خدمات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے حلقہ کے لوگ ان سے لگائو رکھتے ہیں اور ہماری دعوت پر یہاں تشریف لائے ہیں۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عمران خان کے بارے میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ہمیشہ یوٹرن کی سیاست کرتے ہیں۔ آج کوئی اور اور کل کوئی بات کرتے ہی۔آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ عوام پی پی پی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کے پی کے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ حکومت نے اربوں روپیہ پشاور میں سڑکوں پر خرچ کردیا، لیکن ابھی تک کوئی اچھی سڑک یا ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ہمارا علاقہ مالا کنڈ بہت پس ماندہ ہے۔ 

لوگوں کو روزگار کے لیے سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے علاقہ میں سرکاری ملازمت کے مواقع بہت کم ہیں۔ ہمارے لوگ زرمبادلہ کی صورت میں خطیر رقم پاکستان بھیجتے ہیں لیکن ان کو ائیر پورٹ اور دوسرے مقامات پر تنگ کیا جاتا ہے۔ شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ میں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بات کی ہے کہ ہمارے علاقے کے لوگوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ تعلیم کے راستے کھولے جائیں۔ میں اپنے حلقہ کے عوام کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔ آخر میں عنایت الرحمن نے شرکا تقریب کا شکریہ ادا کیا۔

سینئر سیاسی ارکان کے اعزاز میں عشائیہ و تقریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکا کے سینئر وائس پریذیڈنٹ میاں فیاض ،گزشتہ دنوںمتحدہ عرب امارات کے دورہ پر آئے۔ تو ان کے اعزاز میں بھی متعدد تقریبات کا اہتمام کیا۔ ایک پروقار تقریب عمان میں ممتاز بزنس مین جمیل اسحاق نے دی جس میں تمام پارٹیوں کے رہنما اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ نمایاں ممتاز پاکستانیوں میں ڈاکٹر اکرم شہزاد، حاجی محمد یاسین، مصطفیٰ مغل، محمد یونس کیانی، جلیل اسحاق، عبدالوحید پال، ملک شہزاد، چوہدری خالد حسین، راجہ محمد سرفراز، سفیر احمد ستی، نصر ہاشمی، محمد افتحار، امجد سیالکوٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ جمیل اسحاق کے دوستوں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور کہا کہ ہماری روایت رہی ہے کہ یہاں ہر آنے والے مہمان کا استقبال کیا جائے۔ 

گو کہ ہمارے معزز مہمان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھرپور شرکت کی ہے ،ہم دیار غیر میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ ہمیں یہاں سیاسی اختلاف ہونے کے باوجود مہذب پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔ غلام مصطفیٰ مغل، ڈاکٹر اکرام، عبدالوحید پال اور خالد حسین چوہدری نے بھی مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کئے۔

تازہ ترین