کوئٹہ میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعا ت کی بروقت روک تھام کیلئے پاک فوج سے تربیت یافتہ نئی فورس ایگل اسکواڈ نے شہر میں اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں۔
پاک فوج سے تربیت یافتہ 400 جوانوں پر مشتمل پولیس کے ایگل اسکواڈ نے شہر کے حساس علاقوں میں گشت اور مختلف علاقوں میں ناکہ لگا کر چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے ایگل اسکواڈ کو جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ 200موٹر سائیکلیں بھی فراہم کی گئی ہیں ۔
ڈی آئی جی کوئٹہعبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے اہلکاروں کو گوالمنڈی، سٹی، سول لائینز، بروری، صدر، زرغون آباد، خروٹ آباد اور نیو سریاب کے تھانوں میں تعینات کیا گیا ہے ان اہلکار وں کی ڈیوٹی 8 گھنٹے ہوگی جو 2 شفٹوں میں کام کریں گئے ۔
عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ ان اہلکاروں کو عوام سے بہتر رویہ ر کھنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ فورس کے اہلکار پولیس اور ایف سی کی چوکی یا ناکے کے قریب اسنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ مشکوک افرد کو بھی روک کر چیک کریں گے،جبکہ کوئی اہلکار موبائل فون نہیں رکھے گا۔