سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نہیں چاہتی تھی کہ آصف زرداری پاکستان آئیں ۔
جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں میزبان منیب فاروق سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بی بی نے آصف زرداری کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی تھی ۔
ان کا کہناتھاکہ آصف زرداری نے مجھے اور نوازشریف کو کہاتھاکہ مجھے بچائو،میری وجہ سے آصف زرداری ملک کوٹکراگیا ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں مجھے آصف زرداری کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہیے تھا ،وہ اس لائق نہیں کہ انہیںاس قسم کا فائدہ پہنچایا جائے ۔