پشاور(خبرنگار)شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی نے کوئٹہ میں کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے پشاورپریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت طارق عزیز، میاں سفیر، فرہادخان اور دیگر نے کی اس موقع پر انہوں نے کہا ہ شانگلہ کے بیشترمکین ملک کے دیگرعلاقوں میں کوئلہ و دیگر کانوں میں کام کرتےہیں جہا ں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ سینکڑوں مزدور جاں بحق ہوجاتےہیں اور اسی طرح کوئٹہ میں کوئلہ کی کانوں میں بھی حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر یہ واقعہ پیش آیااوردرجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ انہوں نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئلہ کان کےمالکان کو مزدوروں کیلئے حفاظتی اقدامات اور سیکورٹی فراہم کرنے کے پابند کرے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثا ت پیش نہ آئیں، انہوں نے کہا کہ جاں بحق مزدوروں کےلواحقین کوپنجاب کے طرزپرمعاوضہ دیاجائے۔