• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلسنت والجماعت چترال کاانتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

پشاور(خبرنگار)اہلسنت والجماعت چترال نے عام انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ کرتے ہوئے دیگرمذہبی جماعتوں کو اپنے امیدواروں کے حق میں دستبردار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت چترال کے ہنمائوں علامہ تاج محمدحنفی،مولاناصابراللہ حیدری اوردیگرنے کہاکہ ملک بھرکی طرح اہلسنت والجماعت نے چترال سے بھی آئندہ عام انتخابات میں بھرپوراندازمیں حصہ لینے کافیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت ملک میں نفاذاسلام بطرزخلافت راشدہ کے نفاذکیلئے مصروف عمل ہے اورامیدہے کہ چترال کے عوام بھی انہیں مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن میں حصہ لیناان کاقانونی اورآئینی حق ہے۔ چترال کے عوام تمام جماعتوں کوآزماچکے ہے اورانہو ں نے مایوسی کے سواکچھ نہیں دیاتاہم اب چترالی عوام باشعورہوچکے ہیں اوروہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ان کی جماعت نے علماء کرام کوکامیاب کرانے کیلئے اپناکرداراداکیااب جب وہ میدان میں اتررہے ہیں ان جماعتوں کے قائدین کوبھی چاہیے کہ وہ ان کے حق میں اپنے امیدواروں کودستبردارکریں تاکہ چترال کے مذہبی ووٹ تقسیم ہونے سے بچ جائیں۔
تازہ ترین