• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سنجے دت کا روپ بخوبی دھارنے کے بعد اب رنبیر کپور نے ڈاکو کاروپ دھا رلیا۔

رنبیر کپور ڈاکو بن گئے

رنبیر کپور اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے تاہم فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ا نہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے یہی نہیں بلکہ اس فلم کو لوگ رنبیر کی فلمی کیریئر کا نیا آغاز کہہ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں 9 سال بعد یش راج کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے جس میں وہ ڈاکو کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی نئی بالی ووڈ فلم 'شمشیرا کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے جس میں رنبیر ڈاکو کا روپ دھارے نظر آئیں گے۔

رنبیر کپور ڈاکو بن گئے

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ شمشیرا عین وہی فلم ہے جس کی مجھے تلاش تھی، ہندی کمرشل فلم دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور فلمی ہیرو کا ایک خاکہ میرے ذہن میں سمایا ہوا ہےجبکہ شمشیرا نے مجھے وہ سب کچھ کرنے کی اجازت دی جو کچھ میں سوچتا تھا اور اسی بنا پر اس پروجیکٹ کے ساتھ میری جذباتی وابستگتی ہونے لگی ہے۔

رنبیر کپور ڈاکو بن گئے

فلم کے ہداہت کار مجھے میرے آرام دہ دائرے سے باہر نکال کر دوسری جگہ لے گئے ہیں لیکن میں اس چیلنج کے لیے بہت پر اُمید ہوں۔

رنبیر کپور ڈاکو بن گئے

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ 2018 کے اختتام پر شروع کی جائے گی جوکہ 2019 کے وسط تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین