وفاقی حکومت نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انضمام کا عمل وزیراعظم کے 23 مئی کے دورۂ چین سے قبل مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایس آئی ایف سی کو مزید بااختیار بنانے کے لیے کیا گیا، فیصلہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری تعاون کو مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
نئے ڈھانچے کے تحت ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرے گی، ایس آئی ایف سی کو اسپیشل اکنامک زونز اور ریگولیٹری اصلاحات کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔