• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹس کے اوقات میں تبدیلی یا نرمی سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز جعلی ہیں، ڈی سی اسلام آباد


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسلام آباد میں دکانوں اور ریسٹورنٹس کی بندش کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مارکیٹس کے اوقات میں تبدیلی یا نرمی سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز جعلی ہیں۔

دوسری جانب سندھ میں دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو مقرر کردہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فوڈ آؤٹ لیٹس اور شادی ہالز کو بھی مقررہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ دیا گیا ہے، کاروباری مراکز اب معمول کے مطابق اپنے اوقاتِ کار جاری رکھ سکیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مخصوص اوقات توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری پالیسی کےتحت مقرر کیے گئے تھے، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، شہری سہولت اور معیشت کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں، تاجروں و صنعت کاروں کی تجاویز اور ان کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید