• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی رجسٹریشن درخواست مسترد کردی

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان/ایکس
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان/ایکس

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن درخواست مسترد کردی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق مالیاتی امور اور اکاؤنٹس میں بےضابطگیوں پر رجسٹریشن روکی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف رول 121 کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام قرار دی گئی ہے۔ آڈٹ افسر نے دوبارہ رپورٹ میں رول 121 کی خلاف ورزی برقرار رکھی۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی نمائندوں اور وکلاء کو مکمل سماعت کا موقع دیا۔

قومی خبریں سے مزید