• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قارئین کیا سوچتے ہیں…وجاہت مسعود (08مئی2018)نارووال میں اسکائی لیب اور ہمالیائی مخلوق کے نقوش پا

٭وجاہت صاحب! ہمیشہ کی طرح آپ کا زیرنظر کالم بھی صاف گوئی، جرات اظہار، بے باکی اور عمدہ لفاظی کا نمونہ ہے۔ مجھے خاص طور پہ اچھا لگا کہ آپ نے خودپرست چودھری نثار کی شخصیت کی بہت مناسب تصویر پیش کی ہے- اس میں مزید اضافہ کی گنجائش بھی تھی، مثلاً چودھری نثار نے کبھی کسی پریس کانفرنس یا بیان میں اپنے قائد کا وزیر ہوتے ہوئے بھی ان کی تعریف میں ایک لفظ بھی نہیں بولا، اپنے قائد کے خلاف دن رات دشنام طرازی کرنے والوں کو کبھی جواب نہیں دیا، بلکہ جب بھی موقع ملا، انہیں عظیم رہنما اور بڑی جماعت قرار دیا- (محمد اسد شاہ، لاہور)
٭جناب آپ نے بہترین کالم تحریر کیا ہے میرا خیال ہے کہ اگر چوہدری نثار کو اپنے قائد میاں نواز شریف سے اختلافات ہیں تو وہ کھل کر سامنے کیوں نہیں آتے اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ واقعی میاں صاحب کے خلاف فیصلہ درست ہے اور میاں صاحب بے جا تنقید کر رہے ہیں تو وہ پارٹی سے جدا ہو کر اپنے دیرینہ دوست کی پارٹی میں کیوں شامل نہیں ہو جاتے۔(نصیر احمد)
٭محترم چوہدری نثار علی خان کی شان میں ایک عالیشان قصیدہ پڑھنے کے بعد، آپ نے جس طرح ان کی پریس کانفرنس کے بخیئے ادھیڑ کے رکھ دیئے وہ آپ کی ہنرمندی کا شاہکار تو ہے مگر مجھے ڈر ہے کہ خدا نخواستہ آپ کو بھی کسی کےکارکن کی لسٹ میں نہ ڈال دیا جائے۔ (رشید امین )
تازہ ترین