میڈرڈ ( جنگ نیوز ) عالمی نمبر ایک رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے میڈرڈ اوپن ٹینس میں پیشقدمی جاری رکھی۔ انہوں نے رائونڈ آف 32 میں بیلجیم کی ایلسی میرٹنز کو ٹھکانے لگادیا۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے پوئرٹو ریکو کی مونیکا پیوگ کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔ بیلارس کی وکٹوریا آزارنکا کا سفر جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے روک دیا۔ ان کی بہن کرسٹینا نے اسپین کی سارا ٹورمو کو زیر کیا۔ نمبر چار سیڈ ایلینا سویتلینا کو اسپین کی کارلا سوریز نے مات دے کر گھر بھیج دیا۔