کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جاری ہاکی کیمپ میں غریب ڈرائیور کے بیٹے کو انٹرنیشنل گول کیپنگ کٹ کا بڑا انعام مل گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدربریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر اور شہباز سینئر کی طرف سے کٹ کیمپ کمانڈنٹ قمر ابراہیم اور کوچ کامران اشرف نے وقار یونس کو دی۔ وقار یونس پولینڈ میں ہونیوالے چار ملکی ٹورنامنٹ سمیت دورہ کینیڈا کیلئے پاکستان ٹیم میں بھی منتخب ہوئے تھے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کی انٹرنیشنل کٹ خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ پہلے پھٹے ہوئے جوتوں اور پھٹی ہوئی کٹ میرے پاس تھی اب انٹرنیشنل کٹ مل گئی جو بڑا انعام ہے۔ وقار یونس نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کے صدر اور سیکریٹری نے انعام دیا جس سے میری پرفارمنس مزید بہتر ہوگی۔انعام آفر سے کھلاڑیوں میں مسابقت پیدا ہوگی۔