• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین میں انسداد دہشتگردی عدالت کا قیام

کوئٹہ(خ ن) محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت نے فوری طور پر پشین میں ایک نئی انسداد دہشت گردی عدالت قائم کی ہے، اسکے ساتھ ہی حکومت نے بلوچستان میں انسداد ہشت گردی عدالتوں کی حدود میں رد و بدل کیاہے جس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نمبر IIکوئٹہ کی حد سیشنز ڈویژن کوئٹہ قرار دی گئی ہے جس کا مقام کوئٹہ ہوگا۔ جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت پشین کی حد سیشنز ڈویژن پشین اور قلعہ عبداللہ پر مشتمل ہوگی اور اس کا صدر مقام پشین ہوگا۔
تازہ ترین